Live Updates

امریکا کی جنگ لڑنے سے دہشت گردی انتہا کو پہنچی، عمران خان

بدھ 26 فروری 2014 17:00

امریکا کی جنگ لڑنے سے دہشت گردی انتہا کو پہنچی، عمران خان

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ گیارہ مئی کو پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی، عوام نے ووٹ بلے کو دیا شیر کیسے جیت گیا۔جسلے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا ہے شوگر مل والے طاقتور اور کسان کمزور ہے،تین مارچ کو عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لیے نکلیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت پر فیصل صالح حیات کا شکر گزار ہوں، عوام نے ووٹ بلے کو دیا تھا اور جیت شیر گیا۔ حکمران اپنا پیسہ باہر بھیج کر عوام سے کہتے ہیں کہ اپنا پیسہ پاکستان لاؤ، ظلم کا نظام اب اور نہیں چل سکتا۔ خیبرپختونخوا میں کوئی تھانیدار سفارش سے تعینات نہیں ہو سکتا سب کچھ میرٹ پر ہو رہا ہے جب تک نظام درست نہیں ہو گا ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی جنگ لڑنے کے باعث ملک میں دہشت گردی انتہا کو پہنچی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :