گیس قلت دور کرنے کیلئے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار ،قیمت پر معاشی ماہرین کے تحفظات

بدھ 26 فروری 2014 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) گیس کی قلت دور کرنے کیلئے قطر سے مائع قدرتی گیس ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا تاہم اس کی قیمت پر معاشی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کو اوپن رکھنے کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ اگر گیس کی قلت برقرار رہی تو چند سال بعد سردیوں میں گیس گھروں سے بھی غائب ہو جائیگی۔ لہٰذا متبادل کے طور پر ایل این جی درآمد پر کام جاری ہے۔ بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے تو قطر سے این ایل جی منگوانے کا فیصلہ تو کیا گیا ہے لیکن یہ 18 ڈالر فی ایم بی ٹی یو ملے گی یہ گیس چین اور بھارت 5 ڈالر میں خرید رہے ہیں۔