کراچی، گنے کے کاشتکار ملز مالکان کی جانب سے مقررہ قیمت نہ ملنے پر تذبذب کا شکار

بدھ 26 فروری 2014 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) گنے کے کاشتکار ایک بار پھرتذبذب کا شکار ہوگئے۔ شوگرملزمالکان کی جانب سے گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر کسانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ وزیر زراعت نے رواں سیزن کیلئے گنے کی امدادی قیمت فی من 180 روپے جبکہ حکومت سندھ نے 172 روپے مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو گنے کی مقررہ قیمت ادا نہیں کر رہے۔

جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ کاشتکاروں نے گنے کی فراہمی معطل کر دی تھی تاہم وزارت زراعت کی یقین دہانی پر شوگر ملز کو گنے کی فراہمی بحال کر دی گئی۔ کاشتکاروں نے گنے کی فی من قیمت 180 روپے سے بڑھاکر 200 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم ملز مالکان فی من گنا 172 روپے میں خریدنے پرتیارہیں۔

متعلقہ عنوان :