ریلوے کی بحالی کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں،اگلے ماہ سے لاہور نارووال سیکشن پر ٹرین کو بحال کرنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں ‘ خواجہ سعدرفیق

بدھ 26 فروری 2014 15:25

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات برو ئے کار لائے جارہے ہیں ، منسوخ کی گئی گاڑیوں کی بحالی کا مسئلہ بڑی سنجیدگی سے زیر غور ہے اور اگلے ماہ میں لاہور نارووال سیکشن پر ایک ٹرین کو بحال کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے ڈیلی پسنجر ایسو سی ایشن ریلوے پاکستان کے مر کزی چیئرمین حافظ عبدالقیوم کی قیادت میں ملا قات کر نے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ریلوے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ ہم ریلوے کو خسارے سے نکال کر انشاء اللہ منافع بخش قومی ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریلوے کو ایک صدی پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ ہماری دن رات کوشش ہے کہ ریلوے کو جلد ترقی کی شاہراہ پر لایاجائے اورعوام کو جلد از جلد سفری سہولیات بہم پہنچائی جائیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت تمام قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے کیلئے بڑی سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے عوا م کو جلد اچھا رزلٹ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :