آئندہ 5 سال میں اسلامی بینکوں کی شاخیں دگنی کرنے کا منصوبہ

بدھ 26 فروری 2014 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء)مرکزی بینک نے اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے آئندہ5 سالوں میں ملک بھر میں ان کی شاخوں کو دگنا کر نے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں سود سے پاک کام کرنے والااسلامی بینکنگ سسٹم تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اس کی سالانہ شرح نمو 30فیصد تک جا پہنچی ہے۔اس شعبے کی ترقی کے لیے مرکزی بینک نے 5 سالہ منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ جس کے تحت 2018 تک ملک میں اسلامی بینکاری فراہم کرنے والی 1200 شاخوں کو دوگنا کردیا جائیگا اور اسلامی بینکاری کا بینکنگ سیکٹر میں حصہ 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد تک لے جایا جائیگا۔