اٹک میں بیڈ منٹن مقابلے‘عاصم بیڈ منٹن کلب اٹک نے پہلے اور کرن بیڈمنٹن کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی

بدھ 26 فروری 2014 14:10

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مقابلوں میں عام کھلاڑیوں اور شرکاء کیلئے پانچویں اور آخری سپورٹس سیکٹر کے چوتھے ایونٹ میں یونین کونسل نمبر2اٹک شہر میں بیڈ منٹن کے مقابلوں میں عاصم بیڈ منٹن کلب اٹک نے مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے واک اوور ملنے پر پہلی اور کرن بیڈ منٹن کلب نے بر وقت شرکت نہ کرنے پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری یونین کونسل نمبر2اٹک شہر و انچارج پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول یونین کونسل لیول سید شجاعت حیدر نے اپنے دفتر میں”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

26فروری 2014ء“کوتیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مقابلوں میں عام کھلاڑیوں اور شرکاء کیلئے پانچویں اور آخری سپورٹس سیکٹر کے چوتھے اورپانچویں ایونٹس میں یونین کونسل نمبر2اٹک شہر کے بیڈ منٹن اورکرکٹ(ٹیپ بال) کے مقابلوں کے مکمل نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خصوصی گفتگو ہوئے کیا ہے،اس موقع پر بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈاٹک طاہر محمود مودی اور ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ ضلعی میڈیا ایڈوائیزر”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ و سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ہشام خان اعوان بھی موجود تھے، سیکرٹری یونین کونسل نمبر2اٹک شہر و انچارج پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول یونین کونسل لیول سید شجاعت حیدر نے ”تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مقابلوں میں عام کھلاڑیوں اور شرکاء کیلئے پانچویں اور آخری سپورٹس سیکٹر کے پانچویں ایونٹ میں یونین کونسل نمبر2اٹک شہر میں کرکٹ(ٹیپ بال) کے مقابلوں کے مکمل نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خصوصی گفتگو ہوئے کہا کہ تیسرے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح کے مقابلوں میں عام کھلاڑیوں اور شرکاء کیلئے پانچویں اور آخری سپورٹس سیکٹر کے پانچویں ایونٹ میں یونین کونسل نمبر2اٹک شہر میں کرکٹ(ٹیپ بال) کے مقا بلوں میں یوتھ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم نے فائنل میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرن کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے تحصیل سطح کیلئے کوالیفائی کر لیاتھا جبکہ کرکٹ (ٹیب بال) کے فائنل میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کرن کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے-

متعلقہ عنوان :