فلمی دنیا کا معتبر ایوارڈ”آسکر“2ماچ کو سجے گا

بدھ 26 فروری 2014 13:52

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) 86 ویں اکیڈمی ایوارڈآسکر کامیلہ سجنے میں کچھ ہی دن رہ گئے۔ تیاریاں بھی جاری ہیں، اس سے قبل بہترین ایکٹریسز کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے۔ فلمی دنیا کے سب سے معتبرایوارڈ ”آسکر“ کی تقریب 2مارچ کو ہوگی ڈولبی تھیٹر میں،جہاں دیئے جائیں گے بہترین اداکار، اداکارہ، فلم اور میوزک کے ایوارڈزاس سے قبل بہترین ایکٹریس کی کیٹیگری کیلئے ناموں کا اعلان کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان نامزدگیوں میں فلم ”امریکن ہسل“ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا روپ دھارے ایمی ایڈمزہیں، جو اپنے کرےئر میں 5ویں بار آسکر کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ اس سال دیگر ایوارڈز میں معرکے مارنے والی 44سالہ کیٹ بلینچیٹ کو فلم ”بلیو جیسمین“ سے فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔خلا میں حادثے کا شکار اور دوسرے کی مدد کا جذبہ لیے اسپیشل ایفکٹس سے بھرپورفلم ”گریویٹی“ کے لیے سینڈرا بل لاک کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ فلم Philomena سےJudi Dench اور آگست اوسیج کاؤنٹی سے میرل اسٹریپ کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :