ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

بدھ 26 فروری 2014 13:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء)ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور2012ء کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل”دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جیمی فاکس ولن(الیکٹرو) ،ڈین ڈیہان،پال گیماٹی،سیلی فیلڈ،مارٹن شین،کرس کوپراور ڈینس لےئری اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے الیکس کرٹز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال2مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔