کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں لوگوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، عبدالستار ایدھی

بدھ 26 فروری 2014 12:17

کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں لوگوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگ خوف کی زندگی بسر کر رہے ہیں ایسے حالات میں عوام کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد اور پھر بولٹن مارکیٹ تک نکالی جانے والی امن ریلی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں، جب لوگ صبح اپنے گھروں سے کام کے لئے نکلتے ہیں تو کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ شام کو واپس اپنے گھر پہنچے گا بھی کہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ تو حکومتی عہدیدار ہوں اور نہ ہی پولیس اہلکار میرا کام تو صرف لوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے۔عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ شہر میں امن قائم کرو، انسان بنو اور انسان بناؤ تاکہ ہر کوئی پر امن زندگی گزار سکے۔

متعلقہ عنوان :