شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

بدھ 26 فروری 2014 11:35

شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا ہے،امریکی اخبار ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کسی بھی دن ہو سکتا ہے ، آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیا جائے گا ، دوسری جانب امریکا نے جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے کابل میں خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں پاکستانی حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشن کے منصوبے پر اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن کسی بھی دن شروع ہو سکتا ہے۔حکومت نے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کی ناکامی کا اعلان نہیں کیا ہے۔اخبار کے مطابق طالبان کے خلاف آپریشن ہوا تو یہ بلا امتیاز ہو گا اور حقانی نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک امریکی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغانستا ن سے انخلا قریب آتے ہی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں گے اور جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے کابل میں نیا خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔نئے یونٹ کو فیوژن سیل کا نام دیا گیا ہے جس کی سربراہی ایک کرنل کر رہے ہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق سیل میں فورسز انٹیلی جنس اہلکار اور شہری شامل ہیں اور سیل حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائیاں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :