پاکستان اہم ہے، جمہوریت نہیں، فوج آپریشن کیلئے ٹیک اوور کر لے: الطاف حسین

منگل 25 فروری 2014 23:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے حکومت اور پاک فوج کو ایک پچ پر آنا ہوگا۔ جمہورت پاکستان سے اہم نہیں، پاکستان ہوگا تو جمہوریت ہوگی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میری پہلی ترجیح ہوگی کہ بات چیت اور مذاکرات سے معاملات حل ہوں۔

(جاری ہے)

طالبان کو پہلے آئین اور ریاست کی رٹ تسلیم کرنا ہوگی اور پھر ہتھیار ڈال کر مذاکرات کرنا ہونگے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو ملکی سلامتی کیلئے ایک پچ پر آنا ہوگا۔ لیکن اگر آپریشن میں حکومت ساتھ نہیں دیتی تو پاک فوج خود آگے بڑھے۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں پاکستان کو بچانا ہے یا جمہوریت کو، جمہورت پاکستان سے اہم نہیں، پاکستان ہوگا تو جمہوریت ہوگی۔ آپریشن کیلئے فوج آگے بڑھ کر ٹیک اوور کر لے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کہے کہ میں آمرت کو دعوت دے رہا ہوں تو مجھے کوئی پرواہ نہیں۔