پشاور، وزیر اعلی ہاؤس میں گیزر پھٹنے سے سکیور ٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ،دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ، تلاشی کے بعد عمارت کو کلیئر کر دیدیا گیا

منگل 25 فروری 2014 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) وزیر اعلی ہاؤس میں گیزر پھٹنے سے سکیور ٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی ہاؤس میں گیزر پھٹے سے ہونے والے دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا جس نے عمارت کی تلاشی لیکر اسے کلیئر قرار دے دیا جبکہ پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :