پشاور،مولانا صوفی محمد اور دیگر ساتھیوں کے خلاف تین مقدمات کی سماعت11مارچ تک ملتوی

منگل 25 فروری 2014 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) پشاورکی انسداددہشتگردی عدالت نے مولانا صوفی محمد اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تین مقدمات کی سماعت11مارچ تک ملتوی کردی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شعیب خان نے کیس کی سماعت کی کیس کی سماعت پشاور سنٹرل جیل میں ہوئی، کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد ،مولوی حمداللہ اور مولوی خالد سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تین مقدمات دفعہ270،207اور36پر سماعت ہوئی فاضل عدالت نے تینوں مقدمات پر سماعت11مارچ تک ملتوی کردی یاد رہے کہ مولانا صوفی محمد اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے لوگوں کوتشدد پر اکسانے سمیت 12کیسز بنائے گئے تھے جن میں چھ مختلف کیسز میں انہیں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :