شیخوپورہ ،ظالم باپ نے چھٹی بیٹی کی پیدائش پر 10دن کی بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا، احتجاج پر بیوی کو بھی ابدی نیند سلا دیا

منگل 25 فروری 2014 20:17

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ظالم باپ نے چھٹی بیٹی کی پیدائش پر 10دن کی بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا، احتجاج پر بیوی کو بھی سوتے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے نواحی علاقے واڑہ کریم بخش میں محکمہ صحت کے نائب قاصد عامر کی اہلیہ شمشاد کے ہاں چھٹی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر عامر نے بیو ی کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عامر نے اپنی دس دن کی بیٹی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا۔ شمشاد بی بی نے احتجاج کیا جس پر اس نے بیوی کو بھی سوتے میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ محلے داروں نے بتایا کہ ملزم بیوی کے ساتھ بیٹیوں پر بھی تشدد کرتا تھا اور وہ جا کر انہیں بچاتے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم جنونی لگتا ہے۔ ملزم کے بھائی علیم کا کہنا ہے کہ اسے عبرتناک سزا ملنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :