سلمان تاثیر ،یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں ‘ رانا ثناء اللہ خان،جیلوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے ،مزید کوئی ضرورت نہیں ،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ، صوبائی وزیر قانون و بلدیات
منگل 25 فروری 2014 19:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پاک افغان سرحدعلاقوں میں ہیں اور ان کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں ،جیلوں کی حفاظت کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے اور اسکے لئے مزید کوئی ضرورت نہیں ،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور اسی کے پیش نظر ہائی پروفائل اغواء کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں ۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں حالیہ دنوں کی صوررتحال کے پیش نظر امن و مان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت نے جیلوں کی سکیورٹی کو پہلے ہی فول پروف کر رکھا ہے اور اسکے لئے مزید ضرورت نہیں ۔(جاری ہے)
ساہیوال میں عالمی معیار کی جیل کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی جس میں خطرناک دہشتگردوں کورکھا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی پروفائل اغواء کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں ۔سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پاک افغان سرحدی علاقے میں ہیں اور انکی ببازیابی کے لئے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن و امان کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے او رپولیس سمیت دیگر اداروں نے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی او رخلوص دکھایا لیکن اسکا مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔پارلیمنٹ میں آج قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس سے ساری صورتحال واضح ہو جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.