کراچی، کالعدم تحریک طالبان کے دو ملزمان کو 4مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا

منگل 25 فروری 2014 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے دو ملزمان کو 4مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندوں ساجد حسین اور معراج کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضابلوچ کے روبرو پیش کیا گیا ۔پولیس کی استدعا پر ملزمان کو 4مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں محمد اکرم نامی تاجر سے 15لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ کی رقم نہ ادا کرنے پر اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔پولیس نے بھتہ وصولی کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کئی عرصے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تحریک طالبان کے نام پر اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتیں کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :