پشاور: میاں بیوی سمیت تین افراد قتل

منگل 25 فروری 2014 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2014ء) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں میاں بیوی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ متھرا کے رہائشی منتظر خان اس کی اہلیہ افشاں اور بہنوئی فتح محمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے والد کے مطابق منتظر خان کو اس کے اپنے بھائیوں فلک نیاز اور الطاف نے قتل کیا ہے۔ والد کی رپورٹ پر پولیس نے الطاف کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فلک نیاز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :