پی آئی اے نے ایران کیلئے دوبارہ سروس شروع کر دی

منگل 25 فروری 2014 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستان سے ایران جانے کیلئے پی آئی اے نے سروس شروع کر دی۔ پہلی پرواز 92 مسافروں کو لے کر لاہور سے روانہ ہو گئی۔ ایران جانے کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن سات سال بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے بانوے مسافروں کو لے کر پہلی پرواز کوئٹہ روانہ ہو گئی جو وہاں سے مزید چھبیس مسافروں کو لے کر ایران کے شہر مشہد جائے گی۔

پی آئی اے کی پرواز ہفتے میں دو دن ہفتے اور منگل کے روز لاہور سے مشہد جایا کرے گی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی آئی اے سہیل یعقوب نے پرواز کی روانگی کے موقع پر کہا کہ ایران جانے کیلئے پروازوں کا یہ سلسلہ وزیراعظم نواز شریدف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ سروس شروع کرنے کا مقصد زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :