عدالت کا بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کی طالبات کو 3 دن میں کمرا خالی کرنے کا حکم
منگل 25 فروری 2014 16:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ایڈیشنل سیشن عدالت نے بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم 3 طالبات کو 3 دن میں کمرا خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج رفاقت اعوان نے بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل میں مقیم 3 طالبات کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے یونی ورسٹی انتظامیہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے طالبات کی جانب سے حاصل کیا گیا حکم امتناعی ختم کردیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تینوں طالبات 3 روز میں کمرہ خالی کرکے اس کی چابیاں ہاسٹل انتظامیہ کے حوالے کردیں جبکہ اس دوران یونی ورسٹی انتظامیہ بھی طالبات کے سامان کی منتقلی کے دوران کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔دوسری جانب طالبات کے وکیل نے عدالتی فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ تینوں طالبات کو اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی انتظامیہ نے نکال دیا تھا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں حکم امتناعی لے رکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.