آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

منگل 25 فروری 2014 16:21

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل (آج) بدھ کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا انڈر 19 نے دوسرے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔آسٹریلوی ٹیم تین بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم مارچ کو کھیلا جائیگا۔