آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے حوالے سے اجلاس مارچ میں متوقع ‘ذرائع

منگل 25 فروری 2014 16:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے حوالے سے اجلاس مارچ کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے، پاکستان کی معاشی کار کردگی کا جائزہ لینے کے بعد تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق اجلاس مارچ کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے جس میں دوسری سہ ماہی کے حوالے سے اسٹاف رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ منظوری کے بعد پاکستان کو 55کروڑ ڈالر مالیت کی تیسری قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو ابتدائی اندازے سے زائد رہنے کی توقع ہے۔