پاکستانی خفیہ ایجنسی سے روابط کے الزام میں ریٹائربھارتی صوبیدارگرفتار

منگل 25 فروری 2014 16:09

لکھنئو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء)بھارتی ریاست اترپردیش میں انسداددہشت گردی فورس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں ریٹائر بھارتی فوجی صوبیدارکو گرفتارکرلیا،بھارتی اخبار کے مطابق آئی جی نظم ونسق امریندرسنگھ سینگرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انسداددہشت گردی فورس نے لکھنئو کے علاقے جھانسی کے صدربازار میں رہنے والے ریٹائرڈصوبیداراندرسنگھ کشواہاکو گرفتارکیا،انہوں نے کہاکہ 2011میں سلی گوڑی میں واقع 100ماؤنٹیڈبریگیڈکمانڈرکے پرسنل اسسٹنٹ کے طورپر کام کرنے والے کشواہا نے اپنی سروس کے دوران پاکستانی خفیہ ایجنسی سے رابطے کا انکشاف ہوا، انہوں نے کہاکہ کشواہا کے خلاف رازداری ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،نہوں نے بتایاکہ دوران تفیتش ملزم نے اعتراف کیاہے کہ اس نے لالچ میں آکر معلومات فراہم کی تھیں،ملزم نے بتایاکہ وہ گزشتہ دوسال سے پاکستانی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں ہے اورانٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرتاتھا،انہوں نے کہاکہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔