معیشت پر سیاست نہ کی جائے، سرکاری اداروں کے سربراہ نجی شعبوں سے لائے جائیں،زکریا عثمان

منگل 25 فروری 2014 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے، سرکاری اداروں کے سربراہ نجی شعبوں سے لائے جائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے صدر زکریا عثمان نے کہا کہ سرکاری اداروں کے سربراہان نجی شعبے سے لئے جائیں ایسا ممکن نہیں کہ حکومت کو چند ایماندار افراد نہ مل سکیں معیشت پرکوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔زکریا عثمان نے کہا کہ امن وامان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ طالبان کیساتھ مذاکرات یا آپریشن کیلئے جو بھی پالیسی اختیارکی جائے اسے طول نہ دیا جائے۔زکریا عثمان نے کہا کہ ملک میں گیس، بجلی اور پانی کے مسائل ترجحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے انقلابی فیصلے کئے جائیں۔