شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں جٹ طیاروں کی بمباری، 40عسکریت پسند ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ

منگل 25 فروری 2014 15:36

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) عسکریت پسندوں کے خلاف اپریشن جاری شمالی وزیر ستان اور جنوبی وزیرستا ن کے علاقہ جات میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے چالیس عسکریت پسند ہلاک منگل کے روز سرکاری زرائع نے بتایا کہ جیٹ طیاروں کی بمباری جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں اٹھارہ عسکریت پسند ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انکے ٹھکانے بھی تباہ کر دئے گئے ہیں اج صبح شمالی وزیر ستان کے نتیجے میں انیس عسکریت پسند کے اطلاعات موصول ہو چکا ہے شمالی وزیرستان ،جنوبی وزیرستان شوال میں بونڈری پر واقع علاقہ شوال میں بھی دس خلاق ہو ئے ہیں دو ایجنسیو میں ٹارگٹ کالینگ سے ابادی بری طرح متاثر ہو ئے ہیں اور علاقہ سے نقل مکانی کا سلسلہ بڑی پیمانے شروع ہو چکا ہے محکہمہ صحت نے پولیو اور دہمک بیماریوں کے حدشات پیش نظر ہیں نقل مکانی بنوں ،ٹانک ڈی آئی خان ہنگو اور دوسری طرف افغانستان کی طرف لوگ جانے کی اطلاعات موسول ہو چکی ہے ان علاقوں میں متاثرین کیلئے طبی امداد ی مراکز کی کیمپ قائم کر دئے گئے ہیں جہاں پر تمام کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائے جارہے ہیں متاثرین کی نقل مکانی کیوجہ سے قبائلی علاقہ جات سے ملحقہ اضلاع میں کرائے کے مکانوں مسافرخانوں کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی اکثر متاثرین اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ہاں قیام پزیر ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ ان علاقوں کی طرف نقل مکانی اب بھی شروع ہیں ۔