طالبان کوغیرمشروط جنگ بندی کرنا ہوگی، وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

منگل 25 فروری 2014 13:54

طالبان کوغیرمشروط جنگ بندی کرنا ہوگی، وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کابینہ کی جانب سے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی جس کے مطابق طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا، اکثریت پسند جہاں بھی حملہ کریں گے ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی جب کہ اگر کسی جگہ دہشت گردی کے منصوبہ بندی کے شواہد ملے تو وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے وزرا اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری شریک نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :