اپلائیڈ فار،بغیر نمبر پلیٹس او غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم

منگل 25 فروری 2014 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس آج سے پھر ایک مرتبہ اپلائیڈ فار،بغیر نمبر پلیٹس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلا ف بھرپور کریک ڈاؤن کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس پی صاحبان مہم کی نگرانی کریں جبکہ انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ایسی موٹر سائیکلوں کیخلاف کاروائی کر نے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں بغیر نمبر پلیٹس،غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے انہیں تھانوں میں بند کروایا دیا جائے۔

انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں۔ موٹر سائیکل اور گاڑی پر لگائی جانے والی نمبر پلیٹس درست اور نمونہ کے مطابق ہو نی چاہیے۔ شہری دوران ڈرائیونگ گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں تاکہ ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔