نامور اداکار و رائٹر الطاف ملک کی ٹیلی فلم ” اس پار “ مکمل ہو گئی

منگل 25 فروری 2014 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار و رائٹر الطاف ملک کی ٹیلی فلم ” اس پار “ مکمل ہو گئی ۔ ٹیلی فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں کی گئی ۔ اداکار و رائٹر الطاف ملک کا کہنا ہے کہ امن کا سب سے بڑا مسئلہ مقبوضہ کشمیر ہے ، کشمیر کی تقسیم سے کشمیری خاندان تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ااقوام متحدہ کے ذریعے بھارت پر زور ڈال کر استصواب رائے کروائے اور کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیری عوام کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کے حل کے لئے اپنی سیاسی اور سفارتی کوششیں تیز کریں اور دونوں اطراف کی حکومتوں پر زور ڈالیں تاکہ مسئلہ کا کوئی پائیدار حل نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک ٹیلی فلم ”اُس پار“ کے نام سے تحریر کی ہے جس کی ریکارڈنگ آزادکشمیر کی خوبصورت وادیوں میں کی گئی ہے اور یہ ٹیلی فلم بھی اسی بات کی عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :