پاکستان میں چائے کی اسمگلنگ زور پکڑ گئی

منگل 25 فروری 2014 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستان میں چائے کی اسمگلنگ زور پکڑ گئی ہے، چائے کی ہر 3 میں سے ایک پیالی، غیرقانونی ہے۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان چائے کا بڑا صارف اور درآمدکنندہ ہے، گذشتہ سال 61 کروڑ ڈالرمالیت کی چائے استعمال کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ مالی سال 35ارب 60 کروڑروپے مالیت کی 1لاکھ 22ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔ جبکہ 1لاکھ 12 ہزارٹن چائے اسمگل ہوکرآئی۔ پاکستان ٹی ایسو سی ایشن کے مطابق ملک میں ایک لاکھ ٹن چائے ڈیوٹی ادا کئے بغیر لائی جاتی ہے۔ جس سے قومی خزانے کو سالانہ 11 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ اس طرح پاکستان میں پی جانے والی چائے کی ہر تین میں سے ایک پیالی غیرقانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :