کمرشل بینکوں کو 97 ارب 10کروڑروپے کے ٹی بلز فروخت

منگل 25 فروری 2014 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو 97 ارب 10کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کردئیے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے زریعے کمرشل بینکوں کو3 روز مدت کے 97 ارب 10کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹی بلز پر شرح منافع 8.89 فیصد مقرر کی گئی ہے ۔ کمرشل بینکوں نے 652 ارب25 کروڑ روپے کے ٹریرثری بلز فروخت کے لئے پیش کئے تھے۔