ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ، قیمت پھر بھی کم نہ ہوئی

منگل 25 فروری 2014 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ملک میں ایل پی جی کی پیداوار سالانہ6 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی، لیکن ملک بھر میں قیمت 100روپے فی کلو سے نیچے نہ آسکی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق آئندہ ماہ مکھوڑی گیس فیلڈ سے ایک لاکھ 9 ہزار 500 ٹن ایل پی جی سسٹم میں شامل کی جائے گی، جس کے بعد ایل پی جی کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ20 ہزار500 ٹن پر پہنچ جائے گی۔وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 300 ٹن اور مجموعی پیداوار کا حجم 5 لاکھ 11 ہزار ٹن ہے، تاہم مکھوڑی گیس فیلڈ سے نئے زخائر سسٹم میں شامل ہونے سے دس مارچ سے ذخائر 6 لاکھ ٹن سے بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :