نائیجیریامیں بوکوحرام کا تازہ حملہ،37افرادہلاک ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس، صوبے پلاتو میں ایزگہ نامی علاقے میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،مقامی حکام
پیر 24 فروری 2014 22:51
ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) نائجیریا میں بوکوحرام کے تازہ حملے میں 37افرادہلاک اور32زخمی ہوگئے ، تمام افراد کو گولیاں ماری گئیں،حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااورلوگ گھروں میں دب کررہ گئے ۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا تھاکہ صوبے پلاتو میں ایزگہ نامی علاقے میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،حملے میں37افرادمارے گئے ،ان کاکہنا تھا کہ اس حملے کے ذمہ دار ممکنہ طور پر بوکوحرام گروہ کے افراد ہوسکتے ہیں جنھوں نے ایزگہ میں سوتے ہوئے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ 15 فروری کو بھی اس علاقے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سو چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس علاقے سے فوج کے چلے جانے کے بعد گذشتہ ہفتے نو سپاہیوں کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا گیا تھا،گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو گولیاں ماری گئیں،دیگر عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااورلوگ گھروں میں دب کررہ گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.