رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین کے بالغ ہونے پر کوئی ”شک “ ہے تو انکی عمران خان سے ملاقات کر وانے کیلئے تیارہیں‘اپوزیشن لیڈر ،پنجاب کے وزیر قانون کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ کسی سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کے تربیت یافتہ لگتے ہیں‘میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو
پیر 24 فروری 2014 22:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ خان کو عمران خان کے بالغ ہونے پر کوئی ”شک “ ہے تو انکا شک دور کرنے کیلئے انکی عمران خان سے ملاقات کر وانے کیلئے تیارہیں‘پنجاب کے وزیر قانون کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ کسی سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کے تربیت یافتہ لگتے ہیں‘پنجا ب کے حکمرانوں کو مغل بادشاہ کا طرز حکمرانی اپنانے کے بجائے جمہوری رویہ اختیار کرنا ہو گا‘پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رویے کے خلاف احتجاج کیاجائے گا‘موجودہ حکومت غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ۔
سوموار کے روز اپوزیشن چیمبرمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ عمران خان کی اصولی سیاست اور تحریک انصاف کی مقبولیت حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہی اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے رانا ثناء اللہ خان جیسے لوگ ہر وقت تحریک انصاف پر تنقید کرتے رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ راناثناء اللہ کو اگر عمران خان کے بالغ ہونے پر کوئی شک ہے تو ہم ان کی عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تیار ہیں تاکہ راناثناء اللہ خان کا عمران خان کے بالغ نہ ہونے کے بارے میں شک ہمیشہ کیلئے دور ہو جائے ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر راناثناء اللہ خان جیسے لوگ وزیر ہیں اور ان کی وجہ سے پورے پاکستان میں پنجاب کے حکمران جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.