وزیراعظم کے مشیرامیرمقام کا پیسکو حکام اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات ،اجلاس میں تحصیل چار باغ کیلئے ایک نئے اضافی فیڈر کی منظوری بھی دی گئی

پیر 24 فروری 2014 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے پیسکو حکام اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی اور کئی اہم فیصلے کئے جس میں اپر سوات اور شانگلہ کیلئے خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک نئے ڈویژن کے قیام کی منظوری ،چارباغ مدین میں نئے سب ڈویژن کی منظوری جبکہ بشام سب آفس کو اپ گریڈ کرکے سب ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا ،اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو پیسکو بریگیڈئر طارق سدوزئی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں تحصیل چار باغ کیلئے ایک نئے اضافی فیڈر کی منظوری بھی دی گئی ،جس سے لوڈ شیڈنگ اور اوور لوڈ میں نمایاں کمی آئے گی ،اجلاس میں انجینئر امیر مقام نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ مدین گرڈ سٹیشن پر کام ایک ماہ کے اندر اندر شروع کیا جائے اجلاس میں بشام کیلئے خان خوڑ سے منسلک 132کے وی اے گرڈ سٹیشن کے قیام کیلئے اراضی کا حصول ایک ماہ کے اندر اندریقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،ان تمام منصوبوں کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی دے دی گئی جو بورڈ کے چیئرمین ملک اسد کی زیر صدارت منعقد ہوا اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے پیسکو کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور اراکین سے بھی ملاقات کی اور ان کی اچھی کارکردگی اور پیسکو کے معاملات میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی جانب سے یقین دیہانی کروائی کہ حکومت پیسکو کے مسائل حل کرنے میں بورڈ کی سفارشات پر عمل درامد یقینی بنائیگی۔

متعلقہ عنوان :