پشاور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعیناتی کے حوالے سے دائر رٹ کی جلد سماعت کیلئے درخواست جمع کردی گئی

پیر 24 فروری 2014 20:50

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) عدالت عالیہ پشاور میں مستقل ججز لینے اور ایڈیشنل ججز کو نہ لینے کے حوالے سے دائر رٹ کیلئے محب اللہ کاکاخیل ایڈووکیٹ نے درخواست جمع کردی ہے2012 ء میں دائر کئے گئے رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جب ہائیکورٹ میں مستقل جج پورے ہو جائیں تبھی ایڈیشنل ایڈہاک بنیادوں پر ججز لئے جائیں رٹ میں بنوں اور چترال بنچ کو بھی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان بنچز کوکام کرنے کیلئے آئینی ترامیم کی جائیں- ابھی تک اس کیس کی سماعت نہیں ہوسکی تھی جس پر رٹ پٹیشن دائر کرنے والے قانون دان نے جلد سماعت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروادی دی ہے-