لاہور ہائیکورٹ نے علی پور میں کسان پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
پیر 24 فروری 2014 20:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے علی پور میں کسان پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
(جاری ہے)
اخباری رپورٹ کے مطابق علی پور کے رہائشی کسان سلیم کی ملزمان فرمان، لقمان، غلام رسول، رمضان اور اشرف وغیرہ سے زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے سلیم پر تیزاب کی چار بوتلیں انڈیل دیں،جس سے و ہ بری طرح زخمی ہو گیا اور اسکی آنکھیں ضائع ہو گئیں۔
متاثرہ شخص کو فوری طور پر سول ہسپتال شہر سلطان لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.