عالمی نمبر ایک رافیال نڈال نے اے ٹی پی ریو اوپن ٹائٹل جیت لیا

پیر 24 فروری 2014 20:42

ریو ڈی جنیریو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء)عالمی نمبر ایک رافیال نڈال نے اے ٹی پی ریو اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ریو ڈی جنیریو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اسپینش اسٹار ابتدا ہی سے چھائے رہے۔

(جاری ہے)

نڈال نے الیگزینڈر کے خلاف پہلا سیٹ بغیر کسی مشکل کے چھ تین سے جیتا،دوسرے سیٹ میں کچھ مقابلہ ہوا،الیگزینڈرمیچ کو ٹائی بریکر تک لے جانے میں کامیاب ہو ئے،لیکن فتح ملی ،نڈال کایہ کیرئیر کا 62واں ٹائٹل ہے۔