Live Updates

مذاکرات بچانے کیلئے طالبان سیزفائرکااعلان کریں،عمران خان

پیر 24 فروری 2014 17:51

مذاکرات بچانے کیلئے طالبان سیزفائرکااعلان کریں،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات بچانے کیلئے طالبان سیزفائرکااعلان کریں،وزیرستان میں آپریشن کے بجائے جن طالبان نے فوجی شہیدکیے،ان کیخلاف کارروائی ہو ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوافواج اورشہریوں کونقصان پہنچاتے ہیں،ان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیکس ہونی چاہیں،عمران خان نے کہا کہ طالبان کے50گروپ موجودہیں جوبات چیت کیلیے آمادہ ہیں،ایسے گروپوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہییں،عمران خان کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ نے طالبان سے کرکٹ میچ کھیلنے کی بات کی ہے ،اس موقع پر ایک صحافی نے کہا کہ آپ کھیلیں گے،جس پر ان کا کہنا تھا کہ چھوڑیں اس کو،کوئی اوربات کریں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف خود مذاکرات کی قیادت کریں ،تاہم ابھی مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان میں آپریشن کے بجائے جن طالبان نے فوجی شہیدکیے،ان کیخلاف کارروائی ہو ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات