چاغی میں پولیو کیخلاف تین روزہ مہم شروع ہو گئی

پیر 24 فروری 2014 17:23

چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ضلع چاغی میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم شروع ہو گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر فرید اللہ سمالانی کے مطابق پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران ضلع چاغی کے گیارہ یونین کونسلز اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں 42249 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے جس کے لیئے 158 موبائل ٹیمیں، 32 ایریا انچارج، 8 ٹرانزٹ پوائنٹ، 2 بارڈر پوائنٹ ، 11 فکس سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مر ض ہے جس کے شکار بننے والے زندگی بھر کے لیئے اپاہج بن کر سماج اور اپنے خاندانوں کے لیئے بوجھ بن جاتے ہیں اس لیئے معاشرے کی تمام مکتبہ فکر کے افراد کو چاہیے کہ وہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو کے رضاکاروں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ یاد رہے گزشتہ طویل عرصے سے دالبندین پریس کلب کے صحافیوں کو پولیو مہم کے متعلق تقریبات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی جبکہ افتتاحی پروگرام میں بھی صحافیوں کو مدعو نہیں جس سے یہ ندازہ لگانا مشکل ہے کہ آیا واقعی پولیو کے خلاف مہم کی تشہیر کی جاتی ہے یا اس سلسلے میں آنے والے فنڈز ہڑپ کرنے کے لیئے صحافیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :