کوئٹہ ، انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی

پیر 24 فروری 2014 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ میں نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج نہ ہونے کے باعث کیس کی مزیدسماعت 17مارچ تک ملتوی کردی گئی سماعت کے بعد قومی وطن پارٹی کے سربراہ و سابق وفاقی و زیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیا ن مذاکرات کا عمل متاثر ہونا خوش آئند بات نہیں 23ایف سی اہلکاروں کو ایسے موقع پر قتل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ہم امن کیلئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے۔