رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ،پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 26.88 اور 14.65 فیصد اضافہ

پیر 24 فروری 2014 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 26.88 اور 14.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013ء سے جنوری 2014ء کے دوران 28 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار ڈالر مالیت کے پھل برآمد کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 26 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 26.88 فیصد زائد ہیں۔

مالی سال کے سات ماہ کے دوران 10 کروڑ 98 لاکھ ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2014ء کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :