ملک کے داخلی اور خارجی مسائل میں اضافہ ہر لحاظ سے باعث تشویش اور ہر پاکستانی کے لئے کمحہ ء فکریہ ہے،راؤ عبدالقیوم

پیر 24 فروری 2014 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء)ملک کے داخلی اور خارجی مسائل میں اضافہ ہر لحاظ سے باعث تشویش اور ہر پاکستانی کے لئے کمحہ ء فکریہ ہے، بد قسمتی سے وطن عزیز داخلی وخارجی اور معاشی بحرانوں نکلنے کے بجائے مزید پھنستا جا رہا ہے معیشت کے بحران نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جو کہ بذات خود ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے راہنماراؤ عبدالقیوم نے اپنی رہائش گار پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ملکی صورتحال ایک عرصہ سے محب وطن قوتوں کے لئے پایشانی کا باعث بنی ہوئی ہے کیوں کہ ملک میں ایک مسئلہ حل نہیں ہو تا دوسرا مسئلہ پیدا ہو جا تا ہے اس سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ ان مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان تما م مسائل کی بڑی وجہ اسلام کی تعلیمات سے دوری ہے اور تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺکے عملی نفاذ میں ہے۔