وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف قوم کے نجات دہندہ ہیں ‘چوہدری شاہنواز رانجھا

پیر 24 فروری 2014 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف قوم کے نجات دہندہ ہیں ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کے تحت حکومت قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں مشکل اور مضبوط فیصلے کر کے آگے بڑھ رہی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا اور ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت و سابق ایم این اے حاجی ملک محمد اسلم کچھیلا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جس طرح ملک پاکستان کے استحکام اور بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، ترک گروپ کی طرف سے 600 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگانے پر رضا مندی اس بات کی تائید کرتا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے بحران پر قابو پا لے گی، مسلم لیگ (ن) کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے ۔