صنعت وزراعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح اور ملک و قوم کی خوشحالی کی ضامن ہے،چوہدری ناصر محمد علی

پیر 24 فروری 2014 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء)صنعت وزراعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح اور ملک و قوم کی خوشحالی کی ضامن ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات فروغ دے رہی ہے تاکہ حالات کی مثبت تبدیلی ممکن ہوسکیم توانائی بحران کا خاتمہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرگودہا کے نائب ضلعی صدر چوہدری ناصر محمد علی اور ایم ڈی نون ٹیکسٹائل ملز چوہدری طارق مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انرجی بحران کے خاتمہ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاوٴن کی وجہ سے بڑے مگر مچھ آج جیلوں میں بند پڑے ہیں۔ موجودہ حکومت کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی اور ٹرانسپرنسی پر یقین رکھتی ہے، رواں سال 425 میگاواٹ کا نندی پاور پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا، اس پاور پلانٹ کی فائل سابق وزیر قانون بابر اعوان نے دو سال تک دبائے رکھی، قوم کو اربوں روپے ہرجانہ ادا کرنا پڑایہ صوتحال مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت لئے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔