ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ ،ا فتتاحی روز پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

پیر 24 فروری 2014 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) 12واں ایشیاء کپ آج(منگل )سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا ، دفاعی چمپئن پاکستان اور سری لنکاکی ٹیمیں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں فتح اللہ کے میدان میں مدمقابل ہوں گی یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔بنگلہ دیش میں ایشین کرکٹ کونسل کے زیراہتمام ہونیوالے اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

ایونٹ کے میچز میرپوراور فتح اللہ میں کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن پاکستان اور سری لنکاکی ٹیمیں خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم فتح اللہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔دوسرامیچ 26فروری کو میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم فتح اللہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 27 فروری کو افغانستان سے خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم فتح اللہ میں کھیلے گی۔

28فروری کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم فتح اللہ میں مدمقابل ہوں گی۔یکم مارچ کو بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم فتح اللہ میں مد مقابل ہوں گے ۔2مارچ کو روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپورمیں مد مقابل ہوں گے ۔3مارچ کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپورمیں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا آخری میچ 4مارچ کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپورمیں کھیلے گی ۔5مارچ کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔6مارچ کو ایونٹ کا آخری میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گاجبکہ فائنل 8 مارچ کو میرپور میں فائنل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :