وزیر اعظم نوازشریف کی مجید نظامی کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

پیر 24 فروری 2014 14:13

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے معروف صحافی مجید نظامی کی رہائشگاہ پر جا کر انکی عیادت کی ۔وزیرا عظم نواز شریف نے مجید نظامی سے انکی خیریت دریافت کرنے سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی ان سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نوازشریف ماڈل ٹاؤن میں اپنے دیرینہ دوست سجاد شاہ کے گھر بھی گئے ۔ اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :