ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ کا 12ایونٹ کل سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا ،پاکستان اعزاز کا دفاع کریگا

پیر 24 فروری 2014 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ کا 12ایونٹ آج ( منگل ) سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا جس میں پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔1983ء سے شروع ہونے والے ایشیا ء کپ کے گیارہ مقابلے ہوئے جس میں بھارت پانچ بارچمپئن بنا ،سری لنکا نے چار جبکہ دفاعی چمپئن پاکستان نے دو ٹائٹل اپنے نام کیے ۔ پاکستان 385رنز کے بڑے ٹوٹل کے ساتھ سب کے لیے خطرے کا نشان ہے ۔

374رنز کی بدولت بھارت کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بھارت نے ہانگ کانگ کو 256رنز سے ہرا کر سب سے بڑی جیت سمیٹی ، اس دوڑ میں 237رنز سے جیت کر پاکستان دوسرے نمبر پر رہا ۔ رنز کا بڑا مجموعہ 1220رنز لیجنڈ جے سوریا کا ہے۔971رنز بنانے والے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی دوسری پوزیشن ہے ۔ انفرادی اننگز میں ویرات کوہلی 183رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔

(جاری ہے)

یونس خان 144رنز کی اننگز کھیل کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

ماضی کے سٹار سنتھ جے سوریا چھ سنچریوں کے ساتھ نمبر ایک ہیں۔شعیب ملک کے تین انفرادی سینکڑے ہیں۔زیادہ وکٹیں گرانے کا اعزاز لنکن باؤلرز کے پاس ہے۔ایشیاء کپ کے مقابلوں میں جادوئی سپنر مرلی دھرن 30 اور چمندا واس نے 23 شکار کیے۔بڑی شراکت داری میں 2012ء میں اوپنر محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے 224رنز جوڑے ۔ بھارتی جوڑی گوتم گھمبیر اور ویرات کوہلی نے 205رنز بنا رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :