تاریخی شہرت کے حامل سیاح ابن بطوطہ کا یوم پیدائش کل منایا جائیگا

پیر 24 فروری 2014 14:02

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء)تاریخی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل سیاح عبداللہ ابن عبداللہ المعروف ابن بطوطہ کا یوم پیدائش آج ( منگل ) کو منایا جائے گا ۔بن بطوطہ 25 فروری 1304 کو مراکش کے شہرنانگیر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایک مایہ ناز سفر نامہ رحالہ بھی تصنیف کیا۔ اس کتاب میں 75,000میل طویل سفر کی روداد نقل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سفر قافلوں کی شکل میں اور کبھی کبھی تنہا بھی کرتے رہے۔

اس دوران انہوں نے کل اسلامی ممالک دیکھے اور سمارٹا اور چین کے کچھ علاقوں میں بھی سیاحت کی غرض سے گئے۔ 1325 میں جب ان کی عمر 21 برس کی تھی تو فریضہ حج کی ادائیگی سے انہوں نے اپنی سیاحت کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے مصر، شام اور حجاز کے متعدد شافعی المسلک فقہا سے بھی علم حاصل کیا اور اس فقہی مکتب فکر سے متعلق جید علما کے دروس میں شریک ہوئے۔