اداکارہ دیدار نے اپنے ولیمہ پر پہننے کیلئے تین لاکھ مالیت کا قیمتی لہنگا تیار کروا لیا

پیر 24 فروری 2014 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) اداکارہ دیدار نے اپنے ولیمہ پر پہننے کے لئے تین لاکھ مالیت کا قیمتی لہنگا تیار کروا لیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ دیدار نے اپنی مہندی پر بھی خصوصی طور پر لہنگے تیار کروائے تھے ۔

(جاری ہے)

ولیمہ کی تقریب کے لئے نامور ڈریس ڈیزائنر شہکی نے اداکارہ دیدار کے لئے تین لاکھ مالیت کا لہنگا تیار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ دیدار کے تین لہنگوں پر پر پانچ لاکھ کے قریب لاگت آئی ہے ۔