گورنمنٹ حج اسکیم، درخواستوں کی وصولی مارچ سے شروع ہوگی

پیر 24 فروری 2014 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گورنمنٹ حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی ہوگی - لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے حج واجبات تین لاکھ دو ہزار تین سو اکیاسی (3,02,381)روپے فی کس جبکہ کراچی ، سکھر اور کوئٹہ سے دو لاکھ ستاسی ہزار تین سو اکیاسی (287,381) روپے ہوں گے- اس کے علاوہ تمام عازمین کو سعودی عرب میں40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات کے لیے کم از کم 1500ریال کا بندوبست بھی اپنے طور پر ہی کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :