ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنٰی قرار

پیر 24 فروری 2014 13:19

ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنٰی قرار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کے لئے حاضری سے مستثنٰی قرار دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی تو پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش نہیں کی جا سکی، عدالت کے استفسار پر سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے عذر پیش کیا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہے، عدالت اس سلسلے میں اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی جائے۔

عدالت نے پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :